Sunday, May 12, 2024

کراچی سے بڑی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز پکڑے گئے

کراچی سے بڑی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز پکڑے گئے
October 1, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔ آج پابندی کے پہلے دن جوڑیا بازار میں ایکشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بیگز تحویل میں لیے گئے ۔ سندھ میں پلاسٹک کی تھیلیاں تیار اور فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی ۔ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جوڑیا بازار میں کارروائی دیکھنے میں آئی جس میں بڑی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز برآمد کر لیے گئے۔ مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پلاسٹک بیگ ماحول کو آلودہ کرتے ہیں جس کیخلاف کارروائی سے پہلے تاجر برادری اور پلاسٹک بیگ بنانے والوں کو 2 ماہ کا وقت دیا تھا ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا جوڑیا بازار میں کارروائی کامیاب رہی اور ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ہیں ۔ مشیر ماحولیات کا کہنا تھا آنے والی نسلوں کو اچھا ماحول فراہم کرنا ہے جس کیلئے دکانداروں کو بھی تعاون کرنا چاہیے ۔