Friday, April 26, 2024

کراچی سے اغوا ہونے والی 9سالہ بچی ملتان سے برآمد

کراچی سے اغوا ہونے والی 9سالہ بچی ملتان سے برآمد
July 13, 2015
ملتان(92نیوز)کراچی سے 9 سالہ بچی اغوا کرنے والا شخص ملتان کے ایک دربار سے رشتہ داروں نے پکڑ لیا شہریوں نے اغوا کار کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر خوب پٹائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے شاہ شمس دربار سے اغوا کار اور اغوا ہونے والی9 سالہ طیبہ کو رشتہ داروں نے پکڑ لیا اسلم نامی شخص بچی کو ایک ماہ پہلے کراچی سے اغوا کرکے ملتان لے آیا تھا جس کے بعد بچی کے والدین کی مدعیت میں کراچی کے ایک تھانہ میں اس اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اغوا کے مقدمہ کے بعد کراچی میں ہی مقیم بچی کے رشتہ داروں سے تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ بچی ملتان میں ایک دربار پر موجود ہے جس کے بعد ملتان میں موجود بچی کے رشتہ داروں نے ہی نشاندہی پر اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرالیا اور اغوا کار کو پکڑ کر بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر خوب پٹائی کی اور اس کے بال بھی کاٹ دیئے۔ بچی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کو کئ بار اغوا کار کو پکڑنے کی اطلاع کی لیکن پولیس نے مقدمہ کراچی میں درج ہونے کا کہہ کر ملزم کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔