Monday, September 16, 2024

کراچی : سینٹرل جیل سے خاتون قیدی کی فرار کی کوشش،جیل کی دیوار پر چڑھ گئی

کراچی : سینٹرل جیل سے خاتون قیدی کی فرار کی کوشش،جیل کی دیوار پر چڑھ گئی
April 30, 2017
کراچی (92نیوز)سینٹرل جیل کراچی کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا خاتون قیدی کی فرار کی کوشش جیل کی دیوار پر چڑھ گئی اہلکاروں کو ایک گھنٹے تک تگنی کا ناچ نچایا، خاتون کو بمشکل نیچے اتارا گیا۔ تفصیلات کےمطابق            کراچی میں خاتون قیدی نے سینٹرل جیل کی دیوار پر چڑھ کر سخت سیکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ شائستہ نامی قیدی خاتون جیل کی سترا فٹ اونچی دیوار پر  چڑھی  پی آئی بی کالونی کی عوام نے بھی یہ منظر دیکھا اور موبائل فون میں محفوظ کرلیا   ۔ ادھر خاتون قیدی کی دیوار پر چڑھنے کی کوشش نے جیل حکام کی بھی دوڑیں لگوادیں  ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد خاتون قیدی شائستہ کو سیڑھی کی مدد سے دیوار سے نیچے اتارا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق شائستہ کو عیدہ گاہ کے علاقے سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ خاتون قیدی منشیات کی بھی عادی تھی صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔