Saturday, May 18, 2024

کراچی ، سینٹرل جیل حکام نے رئیس ماما کی عدالت تک موومنٹ خطرہ قرار دیدی

کراچی ، سینٹرل جیل حکام نے رئیس ماما کی عدالت تک موومنٹ خطرہ قرار دیدی
May 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی سینٹرل جیل حکام نے ایم کیوایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی جیل سے عدالت موومنٹ کو خطرہ قرار دے دیا۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات جیل عدالت میں منتقل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ جیل حکام نے خط کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ ملزم ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر ہے ۔ عدالت میں پیش کرنا سکیورٹی رسک ہے اور ملزم کی جیل سے موومنٹ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ جیل حکام کے مطابق ملزم کے مقدمات جیل عدالت منتقل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے لیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ ٹارگٹ کلر رئیس ماما کیخلاف چکرا گوٹھ حملہ کیس ، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 6 مقدمات زیر سماعت ہیں۔