Thursday, April 25, 2024

کراچی ، سینٹرل اور ملیر جیل میں دو قیدی ہلاک ہو گئے ‏

کراچی ، سینٹرل اور ملیر جیل میں  دو قیدی ہلاک  ہو گئے ‏
April 6, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سینٹرل اور  ملیر  جیل میں دو مختلف کیسز میں سزا کاٹنے والے دو قیدی ہلاک ہوگئے ، پولیس حکام نے دونوں  قیدیوں کی موت کو طبعی قرار  دے دیا ۔

پولیس حکام کے مطابق  سینٹرل جیل میں قید اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز کے ڈی اے محمد ناصر پھیپڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا ،  آج طبیعت بگڑنے پر قیدی کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

دوسری جانب ملیر جیل میں بھی گذشتہ روز زین اللہ نامی قیدی عدالت سے واپسی پر ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زین اللہ کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقعہ ہوئی تھی ۔