Friday, April 19, 2024

کراچی سیف سٹی منصوبے پر 9 برس بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا

کراچی سیف سٹی منصوبے پر  9 برس بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا
October 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کو محفوظ شہر بنانے کا منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا ، کراچی سیف سٹی منصوبہ  نو برسوں میں عملدرآمد نہ ہوسکا ، تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت میں سو فیصد اضافہ ہو گیا،  منصوبےکی لاگت دس ارب سے بڑھ کر بیس ارب روپے ہوگئی ۔

کراچی سیف سٹی منصوبہ 2011میں پیش کیا گیا تھا ، منصوبہ کی لاگت   دس ارب روپے رکھی گئی تھی ، کراچی سیف سٹی منصوبے  کےتحت سی سی ٹی وی نظام کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز بننا تھے،

گاڑیوں،چہروں کی شناخت کا نظام بائیو میٹرک ریکارڈ بھی سیف سٹی منصوبے کا حصہ ہیں، نوبرسوں کی تاخیر کے بعد کراچی سیف سٹی منصوبے کی لاگت کا تخمینہ بیس ارب   روپےہوگیاہے۔

انتظامی، مالی وسائل اور تکنیکی خامیوں کےسبب کراچی سیف سٹی منصوبہ جلد شروع ہونے کاامکان بھی نہیں ہے۔