Tuesday, April 23, 2024

کراچی : سیرین ایئرلائن کا پہلا طیارہ جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا  

کراچی : سیرین ایئرلائن کا پہلا طیارہ جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا  
November 21, 2016

کراچی(92نیوز)پاکستان میں نئے فضائی آپریشن  کرنے کے لیئے  سیرین ایئر لائن کا پہلا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پہنچ گیا۔ سیرین کے پہلے طیارے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے  واٹر سیلوٹ  دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں نئے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے والی سیرین ایئر کا پہلا طیارہ کراچی  پہنچ گیا سول ایوی ایشن نے  پہلے طیارے کوواٹرسیلوٹ دیا سیرین ایئر نے پہلا طیارہ بوئنگ 737-800 سیاٹل واشنگٹن سے حاصل کیا گیا ہے۔

 طیارے کی ڈلیوری کا لیٹر نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیا۔ پہلے طیارے کی آمد کے بعد مزید 4 طیارے آئیں گے سیرین ایئر پانچ طیاروں کے فلیٹ کے ساتھ اپنا فضائی آپریشن دسمبر کےپہلےہفتے میں شروع کرےگا۔ سیرین ایئر پہلے مرحلے میں اندرون ملک کراچی لاہور اسلام آباد کی پروازیں چلائے گی۔طیا رہ کراچی پہنچنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کر سکے گا۔