Friday, April 26, 2024

کراچی : سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزم گرفتار‘ بھاری اسلحہ برآمد

کراچی : سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزم گرفتار‘ بھاری اسلحہ برآمد
May 29, 2016
کراچی (92نیوز) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی‘ بلدیہ اور شاہ فیصل ٹاون میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزموں کو دھر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر‘ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث تین ملزم شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر سے آٹھ ایس ایم جیز‘ دو ہزار چھ سو تین گولیاں اور حشیش کے چالیس پیکٹس بھی برآمد کئے گئے۔