Sunday, September 8, 2024

کراچی : سی پی ایل سی کی کارروائی میں 2 اغوا کارہلاک ،مغوی بازیاب

کراچی : سی پی ایل سی کی کارروائی میں 2 اغوا کارہلاک ،مغوی بازیاب
August 28, 2015
کراچی(92نیوز) سپرہائی وے پرایس یو اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی میں 2 اغواکارہلاک جبکہ مغوی کوبازباب کرالیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کاسپرہائی وے پردبنگ ایکشن،اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پرجیسے ہی اہلکارفارم ہاوس پہنچےتوملزموں نے فائرنگ شروع کردی، مقابلےمیں دواغوا کارمارے گئےجبکہ مغوی کوبازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب مغوی کاکہناہےکہ ملزم مستقل اس کےمنہ پرکپڑارکھتے تھے آج فائرنگ سے آنکھ کھلی توپولیس کااغواکاروں کےساتھ مقابلہ چل رہا تھا۔ پولیس کےمطابق مارےجانےوالےملزم ناردرن بائی پاس سےشہریوں کواغوا کرکےتاوان طلب کرتےتھے۔