Friday, March 29, 2024

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹارگٹ کلرذوالفقار علی گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹارگٹ کلرذوالفقار علی گرفتار
January 17, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن اور کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا  ۔ ٹارگٹ کلرذوالفقار علی  آٹھ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی میں ٹارگٹ کلر ذوالفقار علی عرف محمد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے گلشن اقبال اور مبینہ ٹاون تھانوں کی حدود میں  8 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر ایم کیو ایم اور کالعدم ایس ایم پی کے لیے قتل و غارت گری کرتا تھا۔ ٹارگٹ کلرذوالفقار علی چند سال قبل کراچی سے فرار ہو کر پنجاب میں روپوش ہوگیا تھا ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی  نے بتایا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کے لیے علیحدہ سیل قائم کردیا ہےجو بھرپور طریقے سے کام کررہا ہے۔