Friday, April 26, 2024

کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں برما کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں برما کا ٹارگٹ کلر گرفتار
July 24, 2015
کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، برمی باشندہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ کو گرفتار کیا ہے  جو برمی باشندہ ہے۔  ملزم ابو ہریرہ نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرابوہریرہ نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سےہے۔وہ ایک درجن سےزائد افراد کوقتل کرچکا ہے ۔اس  نے سی ٹی ڈی  کی تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ اس نے پولیس کےمخبراورمخالفین کوبھی قتل کیا۔ ٹارگٹ کلرابوہریرہ کا کہنا ہے کہ وہ برما کا باشندہ ہے ۔اس نے  نادرا ملازمین کی مدد سےقومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ اس کے انکشاف کے بعدٹارگٹ کلرکی مدد کرنےوالےنادرا ملازمین کےگرد بھی گھیرا تنک کیا جارہا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ٹارگٹ کلنگ سےکروڑوں روپےکمائےاورزمینیں خریدیں۔ ٹارگٹ کلنگ سےحاصل رقم سےٹھٹھہ میں اراضی خریدی۔ اس نے جرائم سےملنےوالی رقم سےلاہورمیں سروس اسٹیشن بھی بنایا۔