Monday, May 20, 2024

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں اسلحےکی بھاری کھیپ برآمد ،تین ملزم گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں اسلحےکی بھاری کھیپ برآمد ،تین ملزم گرفتار
February 25, 2017
کراچی(92نیوز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ یونٹ انچارج سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عسکری ونگ کے اسلحے کی بھاری کھیپ ملیر جعفر طیار میں منتقل کررہے تھے ۔ تفصیلات کےمطابق  ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم عسکری ونگ کا اسلحہ منتقل کررہے تھے ۔ مقابلہ کے بعد جوائنٹ یونٹ انچارج ، انوار عرف وقار عرف دو ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا ۔ دہشت گردوں نے ملیر میں تین افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ دوسری جانب  ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے سیہون دھماکے اور حفیظ پندرانی نیٹ ورک سے متعلق نائنٹی ٹو نیوز کی خبروں کی بھی تصدیق کردی ۔ عمر شاہد کا کہنا تھا کہ داعش کا کوئی نیا نیٹ ورک نہیں بلکہ پرانی کالعدم تنظیمیں ہی ان کے جھنڈے تلے کام کررہی ہیں ۔ سیہون دھماکے کے سلسلے میں شکارپور سے گرفتارملزم عثمان سے بھی جیل میں دوبارہ تفتیش کی گئی ہے ۔