Thursday, May 9, 2024

کراچی، سی ٹی ڈی کی سولجر بازار میں کارروائی، را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ گرفتار

کراچی، سی ٹی ڈی کی سولجر بازار میں کارروائی، را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ گرفتار
June 8, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی کی سولجر بازار میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر شمشاد خان گرفتار ہوگیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چودھری صفدر کے مطابق ٹارگٹ کلر شمشاد خان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

چودھری صفدر کے مطابق ملزم 1992 میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی انڈیا فرار ہو گیا تھا، ممبئی میں را افسران نے کراچی میں دہشتگردی کے لیے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی۔ کراچی میں پولیس، خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھمیں، جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس وردی میں ملبوس ملزموں نے بس لوٹ لی۔ مسافروں کے احتجاج پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔