Thursday, April 25, 2024

کراچی : سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی

کراچی : سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی
September 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کا عسکری ونگ دہشت گردی کیےلیے اسلحہ منتقل کررہا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا تھا کہ حساس اداروں سے اطلاع ملی تھی کہ سیاسی تنظیم کا عسکری ونگ دہشت گردی کیلئے اسلحہ منتقل کررہے ہیں  اورنگی میں نشان حیدر چوک پرناکہ بندی کی ، پولیس کو دیکھ کر ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں سات ایس ایم جی ، ایک ایم پی فائیو، ایل ایم جی ، شارٹ گن،8 سیون ایم ایم رائفل، 3سیمی آٹومیٹک رائفل، 2تھری زیرو تھری رائفل ، سات میگزین اوردوہزارمختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں ۔