Sunday, September 8, 2024

کراچی : سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانیوالے نوجوان کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا

کراچی : سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانیوالے نوجوان کا کیس نیا رخ اختیار کرگیا
July 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں ہونے والے مبینہ مقابلا، نیا رخ اختیار کرگیا   سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارا جانے والا نوجوان ابرار موبائل فون فروخت کرنے آیا تھا خریدنے والے زخمی شخص دلنوازنے موبائل ہتھیا کرفرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے دلنواز کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق کیماڑی کا رہائشی نوجوان جو موبائل بیچنے آیا تھا مگر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا نے موبائل فروخت کرنے کا آن لائن اشتہار دیا تھا  دلنواز نامی شخص نے اسے صدرلکی اسٹار کے قریب شاپنگ مال پر بلایا  دلنواز نے ابرار کو جعلی پرائز بانڈ دے کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی مگر ابرار گاڑی کے ساتھ لٹک گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دلنواز کی سیاہ رنگ کی کار جب دیگر گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے شارع فیصل سے سندھی مسلم سوسائٹی روڈ پرآئی تو اس کے تعاقب میں آنے والی سی ٹی ڈی  پولیس موبائل میں سوار اہلکاراس پر فائر کررہے تھے  یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔  ذرائع نےبتایا کہ وقوعہ سے ایس ایم جی کے چودہ  خول ملے ہیں، جبکہ گاڑی پر گولیوں کے ستائیس نشانات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونےوالا دل نواز ماڈل کالونی کا رہائشی اور پیشہ ور جعلساز نکلا ، ملزم پر شہر کےمختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پولیس نے مرزا دل نواز بیگ کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ۔