Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، سی ٹی ڈی اہلکار کے تشدد سے شہری ہلاک

کراچی ، سی ٹی ڈی اہلکار کے تشدد سے شہری ہلاک
October 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب سی ٹی ڈی اہلکار اور اس کے ساتھی دکاندار نے ایک شہری پر ڈکیتی کا الزام لگاکر شدید تشدد کیا ، پولیس متاثرہ شہری کو حراست میں لیکر تھانے لے آئی  جہاں  شہری غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔ کینٹ اسٹیشن کے قریب سی ٹی ڈی اہلکار نے ساتھی سمیت عدالت لگالی  ،ایک شہری کو ڈکیت قرار دےکر جان سے مار ڈالا  ، موبائل فون کی دکان پر آنے والے شہری پر ڈکیتی کا الزام لگایا  ، دکاندار اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا   ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور شہری کو تھانے لے آئی ، جہاں خون بہتا رہا   جس سے   شہری  کی موت واقع ہو گئی ،  لاش جناح اسپتال لائی گئی تو مقتول کے بیٹے اور پولیس میں تلخ کلامی ہوئی ۔ مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے والد نے اسے تھانے بلایا  ، لیکن پولیس نے ملنے نہیں دیا  ، پولیس نے دکان دار اور سی ٹی ڈی اہلکار کو شکنجے میں لیکر سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا  ، جہاں  ملزمان شدید تشدد سے ہی صاف مُکر گئے ۔ شہری غلام سرور کے قتل نے کئی سوالات اٹھادیئے  ، پولیس زخمی شہری کو اسپتال کی بجائے تھانے کیوں لیکر گئی ، اگر تھانے میں ہلاکت ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہے ۔