Sunday, September 8, 2024

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے انصارالشریعہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے انصارالشریعہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا
September 6, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے انصارالشریعہ کے سربراہ اور کراچی میں کمانڈر کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کو تعلیم یافتہ دہشتگرد گروہ کے تانے بانے مل گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی مدد سے انصارالشریعہ کے کمانڈر کو گرفتار کیا۔

اس کی نشاندہی پر کنزفاطمہ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر انصارالشریعہ کے سربراہ کوبھی دھرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار الشریعہ کا سربراہ یونیورسٹی میں لیکچرار ہے اور ساتھیوں میں استاد کے نام سے مشہور تھا۔

استاد کراچی کے کمانڈر کو دہشتگردی کے ٹاسک دیتا تھا جو ٹیم اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ذریعے کارروائیاں کرتا تھا۔ اس سے پہلے سی ٹی دی نے نجی یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرکے عبدالکریم سروش کے قریبی ساتھی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزم نے سی ٹی ڈی کو بتایا کہ عبدالکریم سروش 2013 میں افغانستان گیا تھا، ٹریننگ لیکر واپس آیا۔ وارداتوں کی متعدد فوٹیجز میں فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالکریم سروش ہی ہے۔

سی ٹی ڈی عبدالکریم سروش کے گھر سے ملنے والے لیپ ٹاپ کا پاس ورڈ توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ خواجہ اظہار پر حملے کے وقت مارے جانے والے ملزم حسان کے مزید دو قریبی رشتے داروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔