Friday, April 19, 2024

کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ کا شاندار ائیر شو

کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ کا شاندار ائیر شو
November 29, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی سی ویو پر پاک فضائیہ کا شاندار ائیر شو منعقد ہوا جس میں پاک فضائی کے شیر دل جوانوں کا شاندار فلائی پاسٹ دیکھا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاندار ائیر شو میں سوپر مشاق طیاروں کےعملی کرتب بھی حاضرین کو خوب بھائے۔ پھر باری آئی جے ایف سیون ٹین تھنڈر کی  جس کی گھن گرج سے شرکاء نے سانسیں ہی تھم لیں۔ ائیر شو کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کو ہپلی کاپٹرز کے ذریعے زبردست انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ شو میں فری فال جمپنگ سے مقررہ ہدف پر باآسانی پہنچنے کا مظاہرہ ہوا جبکہ آٹھ سو فٹ کی بلندی سے ایس ایس جی کے پیرا ٹروپرز نے واٹر جمپنگ کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔