Thursday, April 18, 2024

کراچی ، سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنیوالے پولیس اہلکار برطرف کر دیے گئے

کراچی ، سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنیوالے پولیس اہلکار برطرف کر دیے گئے
March 12, 2019
کراچی  ( 92 نیوز ) کراچی  میں سی ویو پر میاں بیوی  کو ہراساں کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے  ، واقعہ میں ملوث 3 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے ۔ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی  لیکن کراچی  پولیس کے محافظ ہی تشدد پر اتر آئے  ۔ سمندر کنارے چہل قدمی کرنے والے  میاں بیوی کو 3 اہلکاروں نے ہراساں کیا،  کالی وردی والوں نے خاتون کا بھی احترام نہ کیا  اور میاں بیوی پر حملہ کردیا ۔ ویڈیو میں اہلکاروں کو  میاں بیوی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے  ، ایک اہلکار نے اسلحہ لوڈ کرنے کی کوشش کی تو خاتون چیخنے لگی  ۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعے کا سخت نوٹس لیا، جس پر چاروں اہلکاروں کی نوکری سے چُھٹی کردی گئی  جبکہ تین اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا، ایک ملزم تاحال فرار ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی سمیت چاروں اہلکاروں کی ڈیوٹی ساحل پر نہیں تھی اور اہلکار خود ہی سی ویو پہنچے تھے  ، جہاں اے ایس آئی ذوالفقار کی سربراہی میں شہریوں سے پیسے وصولی کرتے تھے ۔ [caption id="attachment_215095" align="alignnone" width="500"]کراچی پولیس تشدد کراچی ، سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنیوالے پولیس اہلکار برطرف کر دیے گئے ‏[/caption] ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سے بدسلوکی اور بھتہ مانگنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شرمندہ ہیں کہ ایسے اہلکار ڈیپارٹمنٹ کا حصہ ہیں ، بروقت ایکشن سے گھٹیا حرکات کرنے والے دیگر اہلکاروں پر بھی اثر پڑیگا۔