Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، سی ویو پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی ، سی ویو پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
November 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بگڑے رئیس زادے کی غفلت اور لاپرواہی سے دو گھرانوں میں صف ماتم بچھ گئی۔ سی ویو پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان زندگی کی جنگ ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسلم اور عبدالباسط شامل ہیں۔ دونوں نوجوان ساحل کا نظارہ کرنے سی ویو آئے تھے۔ متوفی عبدالباسط کے بھائی کا کہنا ہےکہ کم عمر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے مرکزی کردار ملزم معیظ  کو گرفتار کرکے کار تحویل میں لے لی۔ گرفتار ملزم کا کہنا ہے حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اسلم کی عمر چھبیس برس جبکہ عبدالباسط کی عمر اٹھائیس برس تھی۔ دونوں گلستان جوہر بھٹائی آباد کے رہائشی اور محلے دار تھے۔