Sunday, September 8, 2024

کراچی: سی ویو پر تفریح کیلئے آئے شہریوں کی گاڑیاں پانی کی لہریں بہا لے گئیں، آٹھ گھنٹے بعد سمندر سے نکال لیا گیا

کراچی: سی ویو پر تفریح کیلئے آئے شہریوں کی گاڑیاں پانی کی لہریں بہا لے گئیں، آٹھ گھنٹے بعد سمندر سے نکال لیا گیا
March 22, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ساحل سمندر کے قریب تفریح کے لئے آئے شہری ساحل پر گاڑیاں چلا رہے تھے کہ لہروں کے تیز بہاؤ نے گہرائی کی طرف کھینچ لیا۔ دونوں گاڑیوں کو نکال لیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ رات تین بجے کے قریب دو گاڑیوں میں سوار افراد تفریح کی غرض سے سی ویو پہنچے اور دونوں گاڑیاں ساحل کے قریب لے گئے، اچانک پانی کا بہائو آیا اور دونوں گاڑیوں کو اپنے ساتھ پانی میں لے گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑیوں میں موجود خواتین اور دیگر افراد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ پانی اچانک آیا جس کی وجہ سے گاڑیاں پانی میں چلی گئیں۔ گاڑیوں کو نکالنے کیلے ریسکیو کی ٹیمیں متحرک رہیں جنہوں نے آٹھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں گاڑیوں کو سمندر سے نکال لیا۔ کار سواروں کی غفلت کے باعث دونوں گاڑیاں پانی میں چلی گئیں جبکہ ڈی ایچ اے اور ساحل سمندر پر تعینات کلفٹن کنٹونمنٹ کے سییکورٹی اہلکاروں کے مطابق ساحل پر گاڑیاں لانا منع ہے کیونکہ شہریوں کی غفلت سے ان کی جان بھی جا سکتی تھی۔