Thursday, April 18, 2024

کراچی ، سی این جی پمپ پر گیس لیکج سے آگ لگ گئی ،12افراد جھلس گئے

کراچی ، سی این جی پمپ پر گیس لیکج سے آگ لگ گئی ،12افراد جھلس گئے
December 13, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے میٹروول میں سی این جی پمپ میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اتھی ۔ آگ نے رکشوں اور گاڑیوں کو لپٹ میں لے لیا ۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

رینجرز کی نفری نے فوری پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔

آگ کی زد میں آکر تین رکشے ، کار اور موٹر سائیکل جل کر خاکستر ہو گئے ۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے  پہنچ کر آگ کی لپٹوں پر قابو پایا ۔