Friday, May 17, 2024

کراچی ، سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے بعد ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

کراچی ، سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے بعد ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
April 6, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےعلاقے گرومندر میں سکیورٹی گارڈ نےجھگڑے کےبعد ساتھی سکیورٹی گارڈ کوفائرنگ کرکےقتل کردیا۔

گرومندرکےقریب دوسکیورٹی گارڈز میں جھگڑا ہوگیا، ایک سکیورٹی گارڈ نےفائرنگ کرکےساتھی کو قتل کردیا ، نائنٹی ٹونیوز کوموصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں کوجھگڑا کرتےدیکھاجاسکتاہے۔۔
فوٹیج میں ملزم گارڈ کو گن لوڈ کرنے کے بعد فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں گارڈز گلی کی ڈیوٹی پر تعینات تھے، ملزم سکیورٹی گارڈ لیاقت موقع سے فرار ہوگیا۔

 دوسری جانب ملیر سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش "بھائی گینگ" کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں  ملزمہ بختاور منشیات کےاڈے پرآتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔

پولیس نے بختاوراوراس کے شوہرجمیل سمیت چھ ملزمان کو گذشتہ روز گرفتار کیاتھا۔