Tuesday, May 14, 2024

کراچی ، سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چلنے پر ساتھی گارڈ جاں بحق

کراچی ، سکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چلنے پر ساتھی گارڈ جاں بحق
February 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چیک کرتے ہوئے اچانک گولی چل گئی  ، جس کے باعث دوسرا گارڈ جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ کراچی میں  سکیورٹی گارڈ کا اناڑی پن ساتھی کی جان لے گیا  ، گلستان جوہر میں سی این جی اسٹیشن پر سکیورٹی گارڈ سے  اتفاقیہ گولی چل جانے سے ساتھی جان کی بازی ہارگیا ۔ اناڑی سکیورٹی گارڈ 2 ماہ پہلے ہی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی  اور اسلحہ چلانے کی تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی  ۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا  ، پولیس نے جاں بحق سکیورٹی گارڈ مظہرعلی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ دوسری جانب سکیورٹی گارڈ نے انکشاف کیا کہ اسے اسلحہ تھما تو دیا گیا مگر چلانے کی تربیت نہیں دی گئی ۔ سکیورٹی گارڈ اپنے ہاتھ میں موجود  اسلحے کے بارے میں  بنیادی معلومات بھی فراہم نہ کر سکا۔