Saturday, April 27, 2024

کراچی ، سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، دو افراد زخمی

کراچی ، سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، دو افراد زخمی
January 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دو افراد زخمی ہو گئے جب کہ نجی سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کی تربیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ؟۔ گلستان جوہر میں سکیورٹی گارڈ کے زیر استعمال رپیٹر سے اچانک گولی چلنے سے دو افرد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ اس سے قبل پولیس کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ متعدد نجی سکیورٹی  کمپنیوں کہ بیشترگارڈز  غیر تربیت آفتہ ہیں ، جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی  علی رضا عابدی کے قتل  کی واردات میں بھی سکیورٹی گارڈ کی غفلت سامنے آئی تھی۔ ماضی میں  کراچی کے ایک نجی بینک میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے  خاکروب ہلاک ہو گیا تھا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی بینک کے گارڈ کی فائرنگ سے خاکروب ہلاک ہواتھا جس کا مقدمہ  مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے درج کروایا گیا تھا۔ سکیورٹی گارڈ کاشف کے مطابق وکی بھائیوں کی طرح تھا، صبح ڈیوٹی پر آکر سامان اٹھارہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا، قتل کی واردات کے بعد انتظامیہ نے بینک کی تالہ بندی کردی تھی ۔ اس سے قبل جنوری 2016 میں لاہور کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بینک  سے 25 لاکھ روپے لوٹ  لئے تھے ۔ لاہور کے علاقے میکلوڈروڈپرواقع نجی بینک کے گارڈنے اپنے تین ساتھیوں سے ملکر عملے کویرغمال بنایا اورپچیس لاکھ سے زائدرقم لوٹ کر بینک منیجرکی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ نجی کمپنیوں کی جانب سے تعینات کردہ  غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ علامت کے طور پر  اسلحے کے ساتھ موجود ہوتے ہیں لیکن متعدد واقعات میں ان کاہونا یا نہ ہونا ایک برابر پایا گیا ہے ۔