Thursday, March 28, 2024

کراچی : سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی‘ عید سے قبل تین اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی : سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی‘ عید سے قبل تین اہم دہشت گرد گرفتار
September 10, 2016
کراچی (92نیوز) گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کے خلاف پولیس کا ایک اور ایکشن۔ گلشن اقبال میں روپوش تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی تھی۔ گرفتار دہشت گردوں عبید اللہ، بخت بلند، عازب امتیاز کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوفیں، ایک ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت قتل، بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ بھی کرتے تھے۔ تینوں دہشت گرد اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ ان کے چند ساتھی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے بھی جاچکے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عید سے قبل شہر میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کا منصوبہ بنا چکے تھے۔