Thursday, May 9, 2024

کراچی، سپرہائی وے پرٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی، سپرہائی وے پرٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
October 2, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سپرہائی وے کاٹھور کے قریب گاڑی کو دھکا لگاتے ہوئے پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں دم توڑنے والے افراد کی شناخت ہوگئی، جن میں ساگر، ابرون اور فاروق شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثاء لاشوں کو اسپتال سے لیکر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔