Friday, April 26, 2024

کراچی، سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

کراچی، سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک
December 26, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکووں نے پولیس وین کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی۔
ادھر احسن آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔