Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ، دو اہلکار زخمی ‏

کراچی ، سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ، دو اہلکار زخمی ‏
April 9, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان  کی فائرنگ سے  دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی  جس پر ملزمان نے گولیاں چلادیں ۔

ملزمان فائرنگ کے بعد ایک موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ،  برآمد ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی ۔

دوسری جانب لانڈھی  میں اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کروانے والا ملزم پکڑاگیا ، ملزم مبشر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے ہی گھر میں واردات کروائی۔

ملزم سے  70 ہزار نقد ی ، 48 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ ، مکان کے کاغذات اور زیورات برآمدکرلئے گئے۔

پولیس کاکہناہےکہ ملزم دادا کے گھرمیں رہتا تھا اور جائیدا میں حصہ نہ ملنے پر واردات کروائی ، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔