Friday, March 29, 2024

کراچی سپر ہائی وے پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ،دو شہری زخمی

کراچی سپر ہائی وے پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ،دو شہری زخمی
November 29, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے ۔ شہریوں نے فرار ہوتے ایک ڈاکو کو دھر لیا
کراچی سپر ہائی وے کے قریب دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کی تو شہریوں نے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا ۔
فائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی تو شہریوں نے ایک ڈوکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
شہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش بھی کی ۔