Saturday, April 20, 2024

کراچی: سٹیل ٹاؤن لنک روڈ سے چار افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: سٹیل ٹاؤن لنک روڈ سے چار افراد کی لاشیں برآمد
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں لاشیں ملنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا صبح سویرے سٹيل ٹاؤن لنک روڈ سے چار افراد کی گولیاں لگی  لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی کے علاقے اسٹيل ٹاؤن لنک روڈ سمندری بابا مزار  کے قریب سے صبح سویرے  چار افراد کی  گولياں لگی  لاشيں  برآمد ہوئیں۔ ايس ايس پی  ملير راؤانوار کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ چاروں افرادکے سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ  جائے  وقوعہ پر نہ خون  کے دھبے ہیں اور  نہ  گولیوں  کے کوئی خول  ملے ہیں۔  ايس ايس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ مقتولين کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھی جبکہ تین افراد کی لمبی داڑھی اور ایک کی  داڑھی  چھوٹی  اور اس کی بائیں ٹانگ  بھی مصنوعی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔