Wednesday, April 24, 2024

کراچی : سٹریٹ کرائم کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا

کراچی : سٹریٹ کرائم کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا
January 4, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی میں اپیکس کمیٹی کا فیصلہ بھی لٹیروں کا راستہ نہ روک سکا،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، سال نو کے ابتدائی 2 روز میں شہریوں کو 137 موبائل فونز اور 118 موٹر سائیکلوں سے محروم ہونا پڑا۔

تفصیلات کےمطابق اپیکس کمیٹی اجلاس کا سخت فیصلہ بھی لٹیروں کا راستہ نہ روک سکا، جنوری کے ابتدائی دو روز میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سال نو کے ابتدائی دو روز یعنی یکم اور دو جنوری کو جرائم پیشہ افراد نے ایک سو سینتیس شہریوں کو قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا۔ نئے سال کے شروع میں ہی ایک سو اٹھارہ شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں جبکہ دس گاڑیوں سے بھی شہریوں کو محروم کردیا گیا  ۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد اور جمیشد کوارٹر کا علاقہ سرفہرست رہا۔