Tuesday, May 14, 2024

  کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان

   کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
November 3, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی فضا قائم رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 50 پوائنٹس بڑھ کر 34 ہزار دو سو چہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا عنصر برقرار رہا  ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چونتیس ہزار تین سو  بتیس تک چلا گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس پچاس پوائنٹس اضافے کے بعد چونتیس ہزار دو سو چہتر پر بند ہوا۔ آج سب سے زیادہ بزنس ٹیکنالوجی، کمونیکیشن، پاور، آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر میں ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹ کیپیٹل میں اکیس ارب تہتر کروڑ کا اضافہ ہوا جسکے بعد مارکیٹ ویلیو اکیس ارب تہتر کروڑ روپے کے اضافے کے بعد بہتر کھرب اسی ارب ستائیس کروڑ تیرہ لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو بیاسی پر آ گیا ہے ۔