Tuesday, April 16, 2024

کراچی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں

کراچی سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان جاری رہا،کے ایس ای 100انڈیکس  6ماہ کی کم ترین سطح پر  پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھی گئی ۔ اسٹاک مارکیٹ کا موجودہ انڈیکس گزشتہ چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ دو ماہ میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ ہزار پوائنٹس سے زائد کی ریکارڈ کمی آچکی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ۔ جس کا اثر مقامی فنڈز پر بھی پڑا، مقامی سرمایہ کاروں نے  مزید نقصانات سے بچنے کے لیے اپنے حصص فروخت کرنا شروع کردیے جس کی بنا پر کے ایس ای 100انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھا گیاہے۔