Saturday, April 20, 2024

کراچی : سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا ، مریض ٹھوکریں کھاتے رہے

کراچی : سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا ، مریض ٹھوکریں کھاتے رہے
February 27, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں مسیحاوں نے انسانیت کی خدمت کا سبق بھلادیا، سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہا،اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی بندش سے مریض دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور دکھائی دیئے، ینگ ڈاکٹرز نے سیکرٹری صحت کو مطالبہ منظور کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کےمطابق  سول ہسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز میں کام بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے باعث سول ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ نوٹی فکیشن کے باوجود وظیفہ نہیں بڑھایا جارہا، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے سیکرٹری صحت کو وظیفہ بڑھوانے کیلئے دس روز کی مہلت دیدی، کہتے ہیں مطالبہ پورا نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔