Thursday, March 28, 2024

کراچی، سول اور جناح اسپتال میں 5 روز سے کورونا ٹیسٹ کی سہولت بند

کراچی، سول اور جناح اسپتال میں 5 روز سے کورونا ٹیسٹ کی سہولت بند
June 24, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں پانچ روز سے کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں، روازنہ سیکڑوں افراد ٹیسٹ کروانے آتے ہیں اور پریشان ہوکر واپس چلے جاتے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے وارجاری ہیں۔ مریضوں کی تعداد بڑی تو بڑے اسپتالوں نے ٹیسٹ کرنا ہی چھوڑ دیئے۔ سول اسپتال اور جناح اسپتال میں پانچ دن سے کورونا کے ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے۔ بیمارافراد شہر کے دوردراز علاقوں سے جناح اسپتال آ رہے ہیں، لیکن ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریض شدید پریشان ہیں۔ بڑےسرکاری اسپتالوں میں ایک طرف ٹیسٹنگ روک دی گئی ہے تو دوسری جانب جو ٹیسٹ ہوچکے ہیں ان کی رپورٹس بھی پانچ دن بعد آ رہی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جبکہ سول اورجناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیمپل زیادہ جمع ہونے سے عارضی طور پر مزید ٹیسٹ نہیں کر رہے۔