Friday, April 26, 2024

کراچی، سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال،مریض خوار

کراچی، سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال،مریض خوار
June 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے سول اسپتال  کےڈاکٹراورتیمارداروں کے درمیان جھگڑے اورتوڑپھوڑ کے خلاف ڈاکٹروں نے مختلف شعبہ جات کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا ،جس سے اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ سول اسپتال کے سرجیکل پانچ میں زیرعلاج خاتون کی ہلاکت پر تیمارداروں اورڈاکٹروں  کے درمیان جھگڑے پر ڈاکٹروں نے او پی ڈیز اورآپریشن تھیٹرکمپلکس کا  بائیکاٹ کردیا اورشدیدنعرہ بازی کی ۔ ڈاکٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملوث افراد کے خلاف کراروائی کرکے انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے  ، دوسری جانب سے دور دراز علاقون سے آنے والے مریضوں کا علاج نہ ہونے سے اپنی مشکلات کااظہار کیا۔ ڈاکٹروں اور تیمارداروں کے درمیان ہونے والے جھگڑےپرنگراں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرسعدیہ رضوی کاکہناتھاکہ اس طرح کے واقعات کے روک تھام ضروری ہے ۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث اسپتال کی او پی ڈیز بند رہیں جبکہ متعددآپریشن بھی ملتوی کردیئے گئے جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔