Friday, April 26, 2024

کراچی: سول اسپتال میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئیں: ورثا کا الزام

کراچی: سول اسپتال میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئیں: ورثا کا الزام
December 30, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے سول اسپتال میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکتیں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ہوئی ہیں۔ سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ساٹھ سالہ آمنہ اور بیس سالہ دانش نے دم توڑ دیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دونوں افراد جاں بحق ہوئے۔ ورثا نے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔ اہلکاروں نے انتقال کر جانے والے دونوں افراد کے لواحقین سے بات چیت کی جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا اور میتیں لے کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔