Friday, April 19, 2024

کراچی ، سورج نے شہریوں کے پسینے چھڑادیے

کراچی ، سورج نے شہریوں کے پسینے چھڑادیے
April 7, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں سورج نے شہریوں کے پسینے چھڑادیے  ، سورج  کا پارہ چڑھا تو شہر قائد والوں نے سی ویو پر ڈیرے ڈال لیے ، اونٹ اور گھوڑے کی سواری کرکے چھٹی کو خوب انجوائے کیا۔

شہر قائد میں گرمی کا زور چلا اور پارہ ہائی ہوا تو شہریوں کے پسینے چھوٹنے لگے ، چلچلاتی دھوپ میں سورج نے آنکھیں دکھائیں تو گرمی کے ستائے شہری سمندر کنارے آپہنچے ۔

اہلیان شہر کا کہنا ہے جب بھی گرمی تنگ کرتی ہے تو سمندر کنارے آکر گرمی کی شدت میں کمی کا احساس ہوتا ہے ۔

کیا بچے کیا بڑے  ، گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لئے پانی خوب ڈبکیاں لگائیں ، کسی نے اونٹ کی سواری انجوائے کی ۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آنے والے دن کراچی والوں کیلئے مزید سخت ہوں گے ۔