Friday, April 26, 2024

کراچی ، سنی تحریک کی جانب سے تحفظ القدس ریلی نکالی گئی

کراچی ، سنی تحریک کی جانب سے تحفظ القدس ریلی نکالی گئی
December 17, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان سنی تحریک کی جانب سے تحفظ القدس ریلی نکالی گئی ۔ شرکا نے ایم اے جناح روڈ، قطب عالم شاہ بخاری مزار سے ٹاور تک مارچ کیا ۔ سنی تحریک کے وفد نے امریکی قونصل خانے میں مذمتی یادداشت جمع کرائی ۔
امریکی صدر کی اسلام دشمن پالیسی کے خلاف ایم اے جناح روڈ سے ریلی کا آغاز کیا گیا ۔ ریلی کے شرکا نے امریکی قونصل خانے تک جانے کی کوشش کی مگر پولیس رکاوٹ بن گئی ۔


پولیس سے مذاکرات کے بعد وفد نے امریکی قونصل خانے جا کر مذمتی یاد داشت جمع کرائی ۔
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ، ہے اور رہے گا ۔ اہم مسئلے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 54 اسلامی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کا سفارتی، معاشی اور سماجی بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔