Friday, April 26, 2024

کراچی: سندھ میں حبس اور بجلی بحران کی بنا پر آج عام تعطیل کا اعلان، حکومتی ارکان وفاق اور کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینگے

کراچی: سندھ میں حبس اور بجلی بحران کی بنا پر آج عام تعطیل کا اعلان، حکومتی ارکان وفاق اور کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا دینگے
June 24, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ حکومت نے شدید گرمی اور حبس کی بنا پر آج صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی ارکان اسمبلی وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ صوبے میں بجلی کے بحران، لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت کے باعث کیا گیا تاہم سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس معمول کے مطابق ہو گا۔ اسمبلی اجلاس کے بعد ارکان وزیراعلیٰ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کریں گے اور سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعطیل صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں ہو گی۔