Friday, May 17, 2024

کراچی : سندھ سپورٹس بورڈ کی جانب سے سائیکل ریس کا اہتمام

کراچی : سندھ سپورٹس بورڈ کی جانب سے سائیکل ریس کا اہتمام
July 26, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ سپورٹس بورڈ کی جانب سے کراچی میں سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا ، رم جھم   اور بوندا باندی میں ہونے والی اس ریس میں شریک سائیکلسٹس خوب لطف اندوز ہوئےایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی تگ و دو کرتے تفصیلات کے مطابق ایم ٹی خان روڑ اور آئی آئی چندریگر روڑ پر منعقدہ پچاس کلومیٹر ریس میں شہر بھر سے آئے سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ ریس میں شریک  سائیکل سوار خوشی کے اظہار کے ساتھ ساتھ حکومت سے شکوہ کرتے بھی دکھائی دیے۔ سندھ سپورٹس بورڈ کے تحت منعقدہ ریس کے آرگنائزر ڈاکٹر ندیم صدیقی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں جرائم کی شرح میں کمی آتی ہے۔ اس موقع پرتقریب میں لوگوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی اورریس کےکامیاب انعقادکوخوب سراہا۔