Sunday, September 8, 2024

کراچی :سندھ رینجرزکے زیراہتمام ریلی کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

کراچی :سندھ رینجرزکے زیراہتمام ریلی کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
August 13, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں سندھ رینجرز کے تحت عزیزآباد سےعائشہ منزل تک ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان رینجرزسندھ کے تحت منعقدہ ریلی میں مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت  کی  شرکاریلی نے  رینجرزاورپاکستان زندہ بادکے نعرے بازی بھی کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنماکاکہناتھاکہ جشن آزادی منانے کامقصداپنے آباواجدادکی قربانیوں کویاددلاناہے۔ شہیدملت گرلزکالج عزیزآبادسے نکلنے والی ریلی لیاقت علی خان چوک پراختتام پزیرہوگئی۔