Friday, March 29, 2024

کراچی ، سندھ بھر میں خسرہ سے درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی ، سندھ بھر میں خسرہ سے درجنوں بچے زندگی کی بازی ہار گئے
April 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں خسرہ سے درجنوں بچے زندگی کی بازی ہارگئے، جبکہ سینکڑوں بچے خسرہ کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں ۔ خسرہ اب تک باوون بچوں کی زندگی کا چراغ بجھا چکی ہے، اس کے علاوہ سندھ بھر میں سترہ ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار اس کی تصدیق کررہے ہیں۔ خسرہ  کے زیادہ کیسز بدین، شکار پور، کشمور، سکھر، کنبر اور حیدرآباد میں رپورٹ ہوئے۔ گڈاپ میں بھی خسرہ سے بچوں کی اموات ہوئیں تاہم حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نے کہا سندھ بھر میں علاج معالجہ کی بہتر  سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں خسرہ وبائی صورت اختیار کر چکا ہے تاہم محکمہ صحت نے خسرہ سے بچاو کی ویکسی نیشن شروع نہیں کی۔