Thursday, April 25, 2024

کراچی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیں

کراچی ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیں
August 31, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے علاقے انچولی میں غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کے ذریعے گرا دیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک بیس انچولی میں غیرقانونی تعمیرات  بھاری مشینری سے گرا دیں۔ غیرقانونی تعمیرات کرنے والے افراد نے کچھ مزاحمت کی لیکن پولیس کی نفری ہونے کی وجہ سے ان کی ایک نہ چلی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر دو پلاٹس  ملا کر تعمیر کی جارہی تھی۔ انہوں  نے کہا کہ افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں۔ ایس بی سی اے نے ملحقہ علاقوں میں بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔