Tuesday, May 7, 2024

کراچی : سندھ آباد گار بورڈ کا گنے کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے پر احتجاج

کراچی : سندھ آباد گار بورڈ کا گنے کی امدادی قیمت مقرر نہ کرنے پر احتجاج
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں سندھ آباد گاروں اور چیمبر اف ایگری کلچر کی جانب سے گنے کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا ۔   تفصیلات کےمطابق گنے اٹھائےسندھ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے یہ ہیں سندھ کے آباد گار  جن کا بھرپور ساتھ دیا سندھ چیمبر آف ایگری کلچر نے۔آباد گاروں اور سندھ چیمبر اف ایگری کلچر کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں گنے کی امدادی قمیت 185 روپے تک دی جارہی ہے  سائیں سرکار نے صوبے میں گنے کی کوئی امدادی قیمت مقرر ہی نہیں کی ۔ مظاہرے میں شامل اپوزیشن رہنما جام مدد علی بھی آباد گاروں کے ساتھ نظر آئے مظاہرین کا گلہ تھا کہ گنے کی امداد ی قمیت مقرر نہ ہونے سے شوگر ملیں من مانے ریٹ پر گنا خرید رہی ہیں جس سے آباد گاروں کا معاشی قتل ہورہا ہے ۔