Monday, May 13, 2024

کراچی سمیت ملک کے بڑے ایئر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے آپشنز پر غور شروع

کراچی سمیت ملک کے بڑے ایئر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے آپشنز پر غور شروع
June 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت ملک کے بڑے ایئر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے آپشنز پر غور شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متعلقہ معاملات پر مشیر برائے سرمایہ کاری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن، مشیر برائے پارلیمانی امور سمیت دیگر کمیٹی کا حصہ ہیں۔ حکومتی کمیٹی نے مختلف ڈائریکٹوریٹ سے بریفنگ لے لی۔ مزید شعبوں کے سربراہان کو آئندہ ہفتے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کے معاملے کو حتمی شکل دینے سے پہلے قانونی پہلوؤں کو دیکھنے کے لیے بابر اعوان سے مشاورت کی گئی۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی تمام ایئرپورٹس کو آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ناموں پر اسکروٹنی کرئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں  سول ایوی ایشن اتھارٹی  کو دو حصوں میں تقسیم اور ائیرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے سے متعلق مختلف آپشن پر غور ہوا۔