Wednesday, April 24, 2024

کراچی سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے: شرجیل میمن

کراچی سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینگے: شرجیل میمن
June 24, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ حکومت نے وفاقی وزارت پانی وبجلی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عوام دشمنی ہے اسی لئے کراچی سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو سمجھتے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں وفاق کے تین نمائندے شامل ہیں۔ سندھ کا ایک بھی نمائندہ نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے بجلی بحران، لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان وزیراعلیٰ کی قیادت میں وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کریں گے اور سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔