Wednesday, April 24, 2024

کراچی سمیت سندھ کے بیس اضلاع آفت زدہ قرار ، جن پر ٹوٹی آفت۔۔۔92 نیوز بنے گا انکی آواز

کراچی سمیت سندھ کے بیس اضلاع آفت زدہ قرار ، جن پر ٹوٹی آفت۔۔۔92 نیوز بنے گا انکی آواز
September 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ کے بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ جن پر ٹوٹی آفت۔۔۔92 نیوز بنے گا انکی آواز۔ آفت زدہ عوام کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی گئی۔ بارشوں نے کراچی کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ۔ سڑکیں  نہریں بنیں، کئی علاقے جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔ بجلی ، پانی اور موبائل سروس بھی کئی کئی روز تک غائب ہے۔ انہی مسائل کو دیکھ کر مراد علی شاہ نے کراچی کو آفت زدہ قرار دے دیا ۔ نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر کے  بیس اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ کراچی ، سندھ ، اضلاع ، آفت زدہ ، ٹوٹی ، آفت ، 92 نیوز ، آواز ان جیسے وہ تمام لوگ جن پر  قیامتیں ٹوٹیں ، جن کے  لیے پانی بنا آفت ۔ 92 نیوز بنا  ان سب کی آواز ۔ کراچی اور سندھ کے متاثرہ عوام کے لیے خصوصی امدادی  مہم شروع کر دی۔ اپنی اور اپنے علاقے کی مشکل  کی ویڈیو بنائیں  اور 92 نیوز کے ساتھ اسکرین پر دئیے ہوئے نمبرز پر شئیر کریں۔ 92 نیوز  آپکا مسئلہ حکومت تک پہنچائے گا  اور یوں مسائل  حل کی منزل حاصل کرتے جائیں گے اور عوام کے چہرے کھلتے جائیں گے۔ شہری اپنے ریکارڈ کیے ہوئے  پیغامات میں   پانی کی نکاسی ، بجلی کی عدم فراہمی ، صنعتی ، زرعی اور گھریلو  نقصانات کی تفصیلات  دے سکتے ہیں۔ 92  نیوز کی اس آگاہی مہم کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے بھی ایک احسن قدم قرار دیا گیا ہے۔ مخیر حضرات  اور صاحب استطاعت بھی  مشکل کی اس گھڑی میں  متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ پانی  کی  وجہ سے   لوٹے پٹے عوام  کی زندگیاں  دوبارہ  معمول پر آ سکیں۔