Thursday, April 25, 2024

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو کل گیس فراہمی کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو کل گیس فراہمی کا اعلان
February 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی اور سندھ بھر کے صارفین کیلئے کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی اور سندھ کے سی این جی صارفین کیلئے اچھی خبرآگئی، ایس ایس جی سی کی جانب سے کل سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اتوارکی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔ آئندہ شیڈول کا اعلان گیس پریشر کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا۔